خبريں

عید سعید فطر مبارک

تمام مومنین کرام کی خدمت میں عید سعید فطر کے موقع پر دل کی گہراییوں سے مبارک باد پیش کی جاتی ہے انشاء اللہ اس مبارک موقع پر پاکستان کے سیلاب زدہ بھای بہنوں کو ضرور یاد رکھیں اور اپنی بھر پور مدد سے دریغ نہ کریں کیونکہ ایک حقیقی منتظر کی صفات میں سے ہے کہ وہ دوسروں سے تعاون کو ہمیشہ مدنظر رکھتا ہے ۔

مستند خبر:
مہدوت نیوز">مہدوت نیوز
(9/9/2010)
حزب اللہ:پاکستان کے مسلمان صہيوني اور امريکي سازشوں سے ہوشيار رہيں

حزب اللہ لبنان کے مرکزي دفتر سے جاري ہونے والے ايک اعلاميے ميں پاکستان کے صوبائي دارلحکومت کوئٹہ ميں جمعۃ الوداع يوم  القدس کي ريلي ميں بم دھماکے کے نتيجہ ميں پچاس سے زائد شہداء اور سينکڑوں ذخميوں پر دھماکے کي شديد الفاظ ميں مذمت کي گئي ہے ،حزب اللہ کي طرف سے جاري شدہ بيان ميں دنيا بھر کے مسلمانوں اور بلخصوص پاکستاني مسلمانوں سے اپيل کي گئي ہے کہ پاکستان کے مسلمان صہيوني اور امريکي سازشوں سے ہوشيار رہيں اور آپس ميںمتحد رہيں۔
حزب اللہ کي جانب سے کوئٹہ دھماکے کي مذمت ميں شہدائے يوم القدس اور ذخميوں کے ورثاء سے دلي ہمدردي اور اظہار يکجہتي کيا گياہے جبکہ کہا گيا ہے کہ حزب اللہ لبنان دکھ اور مصيبت کي اس سخت آزمائش ميں شہدائے يوم القدس اور ذخميوںکے لواحقين کے ساتھ ہے اور دلي ہمدردي کا اظہار کرتي ہے۔

مستند خبر:
بشکریہ ابنا نیوز">بشکریہ ابنا نیوز
(9/8/2010)
سعودی یونیورسٹیوں کے طلباء کا مذھب اہلبیت علیہم السلام کی طرف میلان

شیعہ نیوز کی خبر کے مطابق سعودی عرب میں وھابی مفتیوں کے شیعوں کے خلاف تکفیری اور غیر اخلاقی فتاوی اور شیعوں کے خلاف ناجائز اقدامات کرنے سے سعودی یونیورسٹیوں کے بہت سے طلباء کہ جن میں سے اکثر کا تعلق شمالی افریقا اور مشرق وسطی کے ممالک سے ہے نے شیعہ مذھب اثنا عشریہ میں تحقیق و بحث کرنا شروع کردی ہے ۔

ادھر سٹلایٹ پر شیعہ عربی چینل کے شروع ہونے اور وھابیوں کے شبہات کا جواب دینے اور وہابیوں پر ایسے عقایدی سوالات کرنے کہ جنکا انکے پاس کوی واضح جواب نہیں ہے اس سے بہت سے طلبا مذھب حقہ شیعہ کی طرف میلان پیدا کرنے اور مستبصر ہونے لگے ہیں

فقط سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں ساٹھ (۶۰)سے زائد طلباء وطالبات پچھلے تین سالوں سے اپنا مذھب تبدیل کرکے مذھب اہلبیت علیھم السلام کو اختیار کیا ہے۔

حالانکہ قصیم کا علاقہ وھابیوں کے اہم مراکز میں سے ہے اور قصیم یونیورسٹی اس علاقہ میں سلفیوں کی فعالیت کا مرکز شمار ہوتی ہے۔

اس یونیورسٹی کے طلباء کا مذھب جعفری کی طرف میلان نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سخت پریشان کیا ہے کہ انہوں نے طلباء وطالبات میں اس شیعہ لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے وہابی علماء سے مدد مانگی ہے۔

مستند خبر:
بشکریہ شیعہ نیوز">بشکریہ شیعہ نیوز
(9/7/2010)
حرم حضرت معصومہ علیھا السلام شب قدر کا احیاء

مستند خبر:
مہدوت نیوز">مہدوت نیوز
(9/7/2010)
امام رضا علیہ السلام کے حرم مبارک میں افطاری کا منظر

مستند خبر:
مہدوت نیوز">مہدوت نیوز
(9/5/2010)
گذشتہ خبریں